Saturday 21 March 2015

بیدواینٹی وائرس 2015(Baidu Anti Virus)

بیدواینٹی وائرس 2015

بیدو اینٹی وائرس  2015
مکمل فری زندگی بھر کے لئے


بیدواینٹی وائرس 2015

چینی کمپنی بیدو (Baidu) اپنی لاجواب پروڈکٹس کی وجہ سے مشہور ہے۔ بیدوسرچ انجن چین میں گوگل سے بھی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ۔ اس بار پیش ہے بیدو اینٹی وائرس 2015۔
ایک اچھے اور مفت اینٹی وائرس کی تلاش سبھی کو رہتی ہے۔ اگر آپ ایک نئے اینٹی وائرس کو موقع دینا چاہتے ہیں تو بیدو استعمال کریں۔ یہ اینٹی وائرس پروگرام کسی بھی دوسرے اینٹی وائرس سے بیس گنا تیز رفتار ہے جبکہ ریم استعمال کرنے میں سب سے کم۔ یعنی یہ سسٹم پر بالکل بھی بوجھ نہیں ڈالتا۔
یہ عام اینٹی وائرس پروگرامز کی طرح صرف ایک کام نہیں کرتا بلکہ بیدواینٹی وائرس میں بہترین سسٹم ری پیئر ٹول بھی موجود ہے، جو کہ وائرس سے متاثرہ کمپیوٹر کو ری پیئر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ’’آپٹمائز انسٹالر‘‘ کا فیچر بھی موجود ہے جس کی مدد سے کسی پروگرام کے انسٹالر میں موجود فالتو پروگرامز و ٹول بارز کو ختم کر کے صرف کام کا پروگرام انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
بیدو اینٹی وائرس 2015 آپ کے کمپیوٹر کو حفاظت کی پانچ تہیں فراہم کرتا ہے۔ یہ ہر وقت بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے اپنے کام میں مگن رہتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی وائرس کمپیوٹر میں آتے ہی پکڑا جاتا ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی وائرس پھیلانے والی ویب سائٹ آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، کوئی وائرس زدہ یو ایس بی سسٹم کو خراب نہیں کر سکتی، کوئی بھی ڈاؤن لوڈ ہونے والی فائل اپنے ساتھ وائرس لے کر سسٹم میں نہیں آسکتا۔
بیدو اینٹی وائرس کے تازہ ورژن 5 میں انٹرفیس سمیت کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس اینٹی وائرس میں آپ کو وہ فیچرز ملیں گے جو آپ نے کسی دوسرے اینٹی وائرس میں نہیں دیکھے ہوں گے۔
اس کا سب سے بہترین فیچر آپ کی براؤزنگ کو محفوظ بنانا ہے۔ آپ کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ براؤزر پلگ اِنز کو یہ بلاک کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایڈ بلاک کا فیچر بھی موجود ہے۔ یعنی اس کے انسٹال ہونے سے ویب سائٹس پر جھلملاتے اشتہارات سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے جس سے نہ صرف ویب سائٹ جلدی کھلتی ہے بلکہ بینڈوڈتھ کی بھی خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔ ایڈوانسڈ کلاؤڈ انجن کی شمولیت کے ساتھ اس کا مال ویئر ریموول ٹول بھی بہترین بنا دیا گیا ہے۔ جو کسی بھی مال ویئر کو پکڑنے کے لیے اپنے کلاؤڈ میں موجود ڈیٹا بیس سے رابطے میں رہتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات کلاؤڈ بیسڈ اسکیننگ ہے۔ یعنی اسے نئے وائرسز سے نمٹنے کے لیے بار بار اپ ڈیٹ نہیں ہونا پڑتا۔ یہ اپنے کلاؤڈ میں موجود ڈیٹا بیس سے رابطے میں رہ کر ہر وقت کارآمد اور اپ ڈیٹ رہتا ہے۔

   ڈاؤنلوڈ

No comments:

Post a Comment