Thursday 18 June 2015

جانیے آپ کی غیرموجودگی میں کمپیوٹر پر کیا کچھ کیا گیا -

جانیے آپ کی غیرموجودگی میں کمپیوٹر پر کیا کچھ کیا گیا  -

آج کل تقریباً سبھی کے پاس اپنا ذاتی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہوتا ہے۔ چونکہ اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوتا اس لیے ہم اپنا ذاتی ڈیٹا جہاں چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ اگر کبھی کمپیوٹر کسی دوسرے کو استعمال کے لیے دینا پڑ جائے تو ’’او ایس فرانزکس‘‘ (osforensics) سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے سے آپ مکمل طور پر جان سکتے ہیں کہ کمپیوٹر پر کیا کیا گیا۔ یہ مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے کہ کون سی ویب سائٹ دیکھی گئی، کیا ڈاؤن لوڈ کیا گیا، کون سی یو ایس بی فلیش ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لگائی گئی، کون کون سی فائلیں کھولی گئیں یا تلاش کی گئیں وغیرہ۔ اس طرح کی مکمل رپورٹ آپ کو ایک ایک کلک کی خبر دیتی ہے۔ -




اس کے تازہ ورژن میں مزید کئی خوبیاں شامل کی گئی ہیں جو واقعی میں ایک مکمل رپورٹ بنانے میں مدد دیتی ہیں مثلاً یہ پروگرام یہ بات تک نوٹ کرتا ہے کہ کون کون سے پروگرام استعمال کیے گئے اور وہ بھی کتنی بار یا کتنی دیر تک۔
اس میں موجود تھمب کیشے ویوور کی مدد سے ایکسپلورر کی تھمب نیل تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن یہ آپشن ونڈوز ایکس پی کے لیے دستیاب نہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ونڈوز وستا یا اس سے بعد کا کوئی آپریٹنگ سسٹم جیسے کہ ونڈوز سیون یا ایٹ ہونی چاہیے۔
فائل سائز: 51MB

No comments:

Post a Comment