آڈیو، وڈیو، تصاویر اور ڈاکیومنٹس سمیت تمام فائلز کے سائز کم کریں
وقت کے ساتھ ساتھ جہاں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے وہیں فائلز کے سائز میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ تصاویر سے لے کر ڈاکیومنٹس، گانوں سے فلموں اور وڈیوز کے سائز کہیں سے کہیں پہنچ چکے ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہونے کے باوجود کوئی فائل ای میل یا کہیں اپ لوڈ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، وجہ اس کا سائز میں بڑا ہونا۔ اکثر تو تصویر اگر چھوٹے سائز میں بھیجی جائیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن ان کا سائز کیسے کم کریں یہ ہمیں پتا نہیں ہوتا۔ اس لیے ہم مکمل بڑے سائز میں ہی تصویر بھیجتے ہیں چاہے اس کے لیے کتنا ہی پریشان ہونا پڑے۔ یہ ہے تو چھوٹی سی بات لیکن یہ آپ کے انٹرنیٹ کی بینڈوڈتھ پر اثر انداز ہوتی ہے۔
تصاویر کا سائز کم کرنا تو اکثر لوگ جانتے ہیں لیکن اس کے علاوہ ڈاکیومنٹس اور وڈیوز وغیرہ کا سائز کم کرنا ہر کسی کے علم میں نہیں ہوتا۔ تقریباً تمام فارمیٹس کی فائلز کو آپٹمائز کرنے کے لیے صرف ایک ہی پروگرام کافی ثابت ہو سکتا ہے اور اس پروگرام کا نام ہے ’’فائل آپٹمائزر‘‘۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کی ضرورت کے تقریباً تمام فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ گانوں ، وڈیوز، تصاویر اور ڈاکیومنٹس وغیرہ کے معروف فارمیٹس کی سپورٹ اس میں موجود ہے۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کی ضرورت کے تقریباً تمام فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ گانوں ، وڈیوز، تصاویر اور ڈاکیومنٹس وغیرہ کے معروف فارمیٹس کی سپورٹ اس میں موجود ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ فائل کو آپٹمائز کرتا ہے یعنی اس کا وزن کم کرتا ہے۔ اگر تصویر کی بات کی جائے تو یہ اس میں موجود معلومات جسے میٹا ڈیٹا کہتے ہیں، اس میں موجود فالتو پکسلز وغیرہ کو ڈیلیٹ کر کے اس کے وزن کو کم بناتا ہے۔ فائل آپٹمائزر فائل کی کوالٹی متاثر کیے کام کرتا ہے، نہ ہی اس کا سائز یعنی چوڑائی یا لمبائی کم کرتا ہے بلکہ اس کو ہلکا پھلکا بنا دیتا ہے لیکن جتنا ممکن ہو۔ اس طرح وہ فائل آپ کے لیے ای میل کرنا یا کہیں اپ لوڈ کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی خوبی اس کا تمام فارمیٹس کو سپورٹ کرنا ہے، اس طرح کوئی بھی فائل ہو اس کے لیے آپ کو الگ سے پروگرام نہیں چاہیے ہوتا۔ جن فائلز کا سائز کم کرنا ہو انھیں ڈریگ اینڈ ڈراپ سے اس میں شامل کریں، آپٹمائز کرنے کے بعد یہ آپ کو دکھاتا ہے کہ آپٹمائزیشن سے پہلے فائل کا سائز کیا تھا اور آپٹمائزیشن کے بعد یہ کس سائز میں سمٹ چکی ہے۔ جب کہ اس کی کوالٹی آپ دیکھیں گے تو وہ بھی تقریباً ویسی کی ویسی ہی ہو گی۔
موبائل فون کے ذریعے وڈیوز و تصاویر شیئر کرنے سے پہلے اس پروگرام سے مدد لینا بہت کام آسکتا ہے کیونکہ کوالٹی کو متاثر کیے بغیر فائل کا وزن کم کرنا اس کی شیئرنگ آسان بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ایک ویب ڈیویلپر ہیں تو اپنی فائلز کو اس کے ذریعے آپٹمائز کر کے انھیں ہلکا پھلکا بنا سکتے ہیں اس طرح ویب سائٹ بھی لوڈنگ میں کم وقت لیتی ہے۔
فائل آپٹمائزر سافٹ ویئر اوپن سورس کے تحت بالکل مفت دستیاب ہے، ڈیویلپر حضرات کے لیے اس کا سورس کوڈ بھی اس کی ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے موجود ہے۔
فائل آپٹمائزر سافٹ ویئر اوپن سورس کے تحت بالکل مفت دستیاب ہے، ڈیویلپر حضرات کے لیے اس کا سورس کوڈ بھی اس کی ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment